i پاکستان

کراچی،بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحقتازترین

October 02, 2023

کراچی میں بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر پلازہ کے قریب پیش آیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے غلام فرید کو کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی