i پاکستان

کراچی،بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحقتازترین

April 26, 2024

 شہر قائد کراچی میں بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے لفٹ سے گرنے کا واقعہ لی مارکیٹ بھیم پورا بلڈنگ کے اندر پیش آیا جہاں خاتون بلڈنگ میں موجود لفٹ کے ذریعے نیچے آ رہی تھی کہ اچانک گر گئی، گرنے کی وجہ سے خاتون کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، لفٹ سے گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی