i پاکستان

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمیتازترین

May 07, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق شاہ لطیف ٹائو ن کے علاقے نور محمد گوٹھ سیکٹر 30 اے میں فائرنگ سے 18 سالہ وزیر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ شاہ لطیف ٹاون پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے نوجوان کا بیان قلمبند کیا جا رہا رہے۔ گلستان جوہر کے علاقے بلاک 11 بلاچ پاڑہ گلی نمبر ایک فائرنگ سے 50 سالہ کریم نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔دریں اثنا اورنگی ٹاون کے علاقے قائد عوام کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے 19 سالہ اصغر شاہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی