i پاکستان

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوپولیس اہلکاروںسمیت تین افراد زخمیتازترین

June 18, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوپولیس اہلکاروںسمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ طارق روڈ کرتا گلی کے ایک فلیٹ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ مجتبی کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسرا واقعہ قصبہ نیو میانوالی کالونی میں پیش آیا جہاں ایل پی جی کی دکان میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ملیر میمن گوٹھ سولنگی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل گل محمد اور کانسٹیبل ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی