i پاکستان

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمیتازترین

June 17, 2026

کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو میں مدینہ مسجد کے قریب ایک گھر میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ خاتون تسمینہ زخمی ہو گئی۔امدادی ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔دوسرا واقعہ کورنگی ڈھائی نمبر چنیوٹ اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 52 سالہ حیدر علی زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر بن قاسم کے علاقے میں نیشنل ٹائلز کمپنی کے قریب پراسرار فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 30 سالہ سفیر علی زخمی ہو گیا۔چھیپا کی ایمبولینس نے زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی