کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، دو ملزمان شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، شہریوں کے تعاقب پر ایک ملزم نے فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔کراچی میں سینئر پولیس افسر کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئیدوسری جانب گلشن اقبال بلاک 2 میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا اور ڈمپر کے قریب سے گزرتے شہری بال بال بچ گئے۔ شہریوں کی جانب سے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اور ڈمپرجلانے کی بھی کوشش کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور کو گلشن اقبال تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی