i پاکستان

کراچی،گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ سے خاتون وکیل شوہر سمیت زخمیتازترین

February 21, 2024

گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون وکیل اور ان کا شوہر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں نیپا فلائی اوور کے قریب نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، گاڑی خاتون وکیل مہوش چلا رہی تھیں اور ان کے ساتھ ان کے شوہر عثمان بھی موجود تھے۔ پولیس کا بتانا ہیکہ فائرنگ سے گولی ایڈووکیٹ مہوش کے شوہر کو لگی اور وہ خود بھی معمولی زخمی ہوگئیں۔ ایڈووکیٹ مہوش کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی، میں ڈرائیونگ کر رہی تھی اور میرے شوہر عثمان ساتھ بیٹھے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی