i پاکستان

کراچی،گھر کے چوکیدار نے ماں بیٹے کو قتل کرکے لاشیں کنویں میں ڈال دیںتازترین

September 25, 2023

ناظم آباد میں گھر کے چوکیدار نے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد مجاہد کالونی میں گھر کے اندر کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی گئی تو قتل کی واردات میں گھر کا چوکیدار ملوث نکلا جس نے دونوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔ پولیس کے مطابق چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے لاشوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی