محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کر کے 4کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے 2نائن ایم ایم اور 2ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئے ہیں،ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللہ کو قتل کیا، جبکہ اقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو قتل کیا،سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم امین قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے،ترجمان نے بتایا کہ ملزم شاہ نواز قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 18ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی