کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ اللہ والا وٹاون میں فائرنگ سے جاں بحق طالب علم کی شناخت لاریب کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتول کے والد کے مطابق لاریب بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کا طالب علم تھا اور بیسک اکاونٹنگ کی کتاب بھی لکھ رہا تھا، 6 مارچ کو اس کی کتاب کی رونمائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تو ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ مقتول کے والد کے مطابق موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا موجود تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی، لاریب کی منگنی ہوچکی تھی، آئندہ برس شادی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی