i پاکستان

کراچی،لیاری میں چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی،عمارت پہلے ہی خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی  نقصان نہیںہواتازترین

August 18, 2026

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک خستہ حال عمارت کے منہدم ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق یہ عمارت پہلے ہی سے مخدوش اور خالی تھی، جس کی وجہ سے اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں خصوصا لیاری میں پرانی اور مخدوش عمارتوں کے گرنے کے حادثات وقتا فوقتا پیش آتے رہتے ہیں، جس پر متعلقہ اداروں کی جانب سے خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی