i پاکستان

کراچی،مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت گرفتارتازترین

September 14, 2023

اینٹی وہیکل لفٹنگ سی کی پولیس پارٹی نے شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزم عمران ولد محمد گل سے اتحاد ٹاون کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کے علاوہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور اسلحے کے مقدمات میں ملوث ہے، ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی