i پاکستان

کراچی،مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتارتازترین

January 17, 2024

کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر پانچ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سائیٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز بر آمد کیے گئے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ شاہ لطیف ٹاون پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور گٹکا بر آمد کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی