i پاکستان

کراچی،مچھیروں کے جال میں اربوں روپے کی 700 سوہا مچھلیاں پھنس گئیںتازترین

March 22, 2024

کیٹی بندر کے ماہی گیروں پرقسمت مہربان ہوگئی،بحیرہ عرب کائنرکریک میں مچھیروں کے جال میں قیمتی سات سو سوہا مچھلیاں پھنس گئیں۔ کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کے جال میں پھر نہایت قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی سوا مچھلیاں آ گئیں۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق 3 کشتیوں کو سوامچھلی کے 700 دانے ملے ہیں،مارکیٹ میں مچھلیوں کی مالیت ایک ارب روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی