i پاکستان

کراچی،ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا،ڈرائیور اور کلینر زخمیتازترین

May 29, 2025

کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا جس کے باعث ڈرائیور اور کلئینر زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد اکھٹی ہوگئی تھی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے ڈمپر میں پھنسے ڈرائیور اور کلئینر کو زخمی حالت میں ڈمپر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ڈیفنس ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر ارشد غنی کا کہنا تھا کہ رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم حادثے میں بنگلے میں موجود کسی شخص کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈمپر تعمیراتی ملبہ لے کر پنجاب کالونی کی طرف جا رہا تھا، حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی