i پاکستان

کراچی،نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، ایک نوجوان جاں بحقتازترین

February 02, 2024

شہر قائد کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں ڈگری کالج کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت جبران کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی