i پاکستان

کراچی،نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحقتازترین

January 27, 2024

روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد کار سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی تلاش کیلئے تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی