i پاکستان

کراچی،نامعلوم شرپسند درجنوں آنسو گیس کے شیل کچرا کنڈی میں پھینک کر فرارتازترین

March 18, 2024

روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیل کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ پر بنی کچرا کنڈی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیلز پھینک کر فرار ہو گئے ہیں، بعد ازاں کچرا کنڈی کو کسی نے آگ لگا دی جس کے باعث شیل جلنے سے علاقہ مکین متاثر ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کچرا کنڈی سے آنسو گیس کے شیل برآمد کر لیے، پولیس کے مطابق برآمد شدہ آنسو گیس کے شیل کافی پرانے ہیں اور ان کی تعداد 40 سے زائد ہے، برآمد ہونے والے آنسو گیس کے شیل جیکسن تھانے منتقل کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی