i پاکستان

کراچی،نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی امتحان سے قبل آئو ٹ، پرچہ سوشل میڈیا پر وائرلتازترین

April 20, 2026

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی پرچے وقت سے پہلے آئو ٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل آئو ٹ ہوگیا۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ذرائع کے مطابق نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل ہی جوابات سمیت سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا۔واضح رہے اس سے قبل نویں جماعت کا مارننگ شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز اور دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ بھی آٹ ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی