i پاکستان

کراچی،نہر میں ڈوبنے سے 2افراد جاں بحقتازترین

March 11, 2026

کراچی کے علاقے منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سرچنگ آپریشن شروع کیا۔سرچنگ کے دوران ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے بھیجی گئیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ جمیل ولد محمد علی جبکہ 20 سالہ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی