i پاکستان

کراچی،پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،ڈرائیور فرار،مشتعل افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ دئیےتازترین

June 30, 2026

کراچی میں کریم آباد پل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد پل پر ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد وہاں موجود شہریوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر دھاوا بول دیا، عوام نے ٹینکر کے شیشے توڑ دئیے اور ڈرائیور کو نیچے اتار کر اس پر تشدد کیا۔

مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران واٹر ٹینکر کا ڈرائیور کسی طرح ان کے چنگل سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، جس کا پیچھا پولیس اور شہریوں کی جانب سے کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور متعلقہ تھانے کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور واٹر ٹینکر کو سڑک سے ہٹانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کا کام شروع کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز اسے طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی