i پاکستان

کراچی،رواں سال جنوری سے 18 اکتوبر تک ڈکیتی مزاحمت پر110 شہری جاں بحقتازترین

October 21, 2023

کراچی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق تریسٹھ ہزار سے زائد شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔رواں سال 15 اکتوبر تک 1597 افراد گاڑیوں اور 41 ہزار 61 شہری موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 15 اکتوبر تک 21 ہزار 7 سو 84 شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے۔لیکن ایک ماہ قبل ہی عہدے پر فائز ہونے والے ایڈیشنل آئی جی کراچی امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ شہر میں سب اچھا ہے ۔حالات پہلے سے بہتر ہیں۔خادم حسین رند کے بیان کو شہریوں نے مسترد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی