i پاکستان

کراچی،صدر میں ہوٹل کی لفٹ گرنے سے 3 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقلتازترین

February 23, 2024

 شہر قائد کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل کی لفٹ گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد داخل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ویٹ لفٹنگ کے 2 ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری شامل ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ہونے والے تینوں افراد سندھ گیمز میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی