i پاکستان

کراچی،سیوریج لائن میں دھماکے کے بعد سے نجی کوریئر کمپنی کا ملازم لا پتہتازترین

August 26, 2023

لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن میں ہونے والے دھماکے کے بعد سے نجی کوریئر کمپنی کا ملازم لاپتہ ہے۔ لاپتہ نوجوان کے چچا سلمان نے بتایا کہ 22 سالہ اریب سیوریج لائن میں دھماکے کے وقت دکان سے چینج لینے کیلئے گیا تھا، واقعے کے بعد سے اب تک اریب لاپتہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں سمیت سب سے کہا لیکن اریب کو تلاش نہیں کیا جا رہا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نالے میں تلاش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی