i پاکستان

کراچی،تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحقتازترین

October 04, 2023

کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام سے جا رہا تھا کہ گلبائی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں اسرار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی