کراچی میں شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آ غازہوگیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر صرف شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کیا گیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی اس کا اطلاق کیا جائے گا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ تمام گاڑیاں اپنی اپنی لین میں چلائی جائیں، موٹر سائیکل، بس اور کاریں لین کی پابندی کریں۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی جبکہ شہریوں کو خود بھی ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ حادثات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی