i پاکستان

کرک، پولیس کے ہاتھوں 6 سالہ بچے کا قتل، ایس ایچ او گرفتار ،مقدمہ درجتازترین

June 17, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹیری پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 6 سالہ اویس قرنی کی نماز جنازہ رات گئے ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔واقعے میں ملوث ایس ایچ او حکیم خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ غریب ریڑھی بان کے 7 سالہ بیٹے کو قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے، اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جب کہ عوامی ردِعمل کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی