i پاکستان

کرپٹ لوگ ہما رے ٹیکس کی رقم سے ہم سے ہی ووٹ خرید رہے ہیں ،سردار شہزاد احمد خان میکنتازترین

January 19, 2024

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 سے آزاد امیدوار سردار شہزاد احمد خان میکن نے کہا ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر استعمال کریں،کرپٹ لوگ ہما رے ٹیکس کی رقم سے ہم سے ہی ووٹ خرید رہے ہیں ، کرپٹ کو دوبارہ ووٹ دیکر مسلط کر نے میں اصل مجرم وہ نہیں آپ خود ہیں ،یسے لوگ نمائندے نہیں بلکہ ٹھیکیدار ہوتے ہیں ۔ انتخابی مہم کے دوران حلقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہزاد احمد خان میکن نے کہا کہ اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر استعمال کریں،ہم ووٹ اپنے حقوق لینے کے لئے دیتے ہیں، کرپٹ لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں تو اصل مجرم وہ نہیں آپ خود ہیں۔ انہوں نے کہا سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے اور غریب عوام اپنے بچوں کو اپنے خرچے پر پڑھاتے ہیں،گزشتہ پانچ سالوں میں نوکریاں بیچی گئیں ، چینی و یوریا کھاد کی اسمگلنگ میں ملوث مافیاز ہمارے خون پسینے کی پیسوں کو کرپشن کے زریعے لوٹ مار کرکے آج سینہ تان کر ہمارے ٹیکس کی رقم سے ہم سے ہی ووٹ خرید رہے ہیں، ایسے ظالم ٹھیکیداروں کو دوبارہ ووٹ دیکر اپنے شہر و عوام پر مسلط کرنا غریب بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا ایسے ہی لوگوں کے سیاہ کرتوں سے ہمارے نوجوان منشیات و دیگر سنگین جرائم میں لگ جاتے ہیں،ترقی کے نام پر آنے والے فنڈز کرپشن اور کمیشن کے نظر ہوجائیں،ہر گلی اور محلے میں منشیات باآسانی دستیاب ہوں ،تو ایسے لوگ نمائندے نہیں بلکہ ٹھیکیدار ہوتے ہیں،ٹھیکیدار اور نمائندے میں فرق کرنا ہوگا، ووٹ ایک قیمتی امانت ہے اور ووٹ سے ہی ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی