i پاکستان

کرپشن کا الزام، مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاریتازترین

November 17, 2023

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ مونس الہی نے خود کو روپوش کررکھا ہے، مونس الہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں، اشتہاری کی کارروائی کا 30 روز کا وقت پورا ہوچکا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے، جب تک مونس الہی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی