پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔ مردان میں سیشن جج انعام اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے علی محمد خان کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست میں اینٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر مردان اور نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی