i پاکستان

کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، نیب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کوطلب کرلیاتازترین

June 21, 2025

نیب نے کرپشن کیسز میں گرفتار محکمہ آبپاشی کے انجینیئر کو پے رول پر رہا کرنے کے الزام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کو طلب کرلیا۔نیب حکام کے مطا بق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن نیکرپشن کیسزمیں گرفتارمحکمہ آبپاشی کیانجینئرکو پے رول پر رہا کیا تھا، انجینیئر انڈر ٹرائل قیدی تھا جسے وزیراعلی کی اجازت کے بغیر رہاکیاگیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پیسے لیکرقیدی کورہاکیا تھا۔نیب نے انڈرٹرائل ملزم کو رہاکرنے کے الزام میں اقبال میمن کے خلاف کارروائی کی، تفتیش کے تحت اقبال میمن کو ریکارڈ سمیت 24 جون کو کراچی دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی جی نیب کی جانب سے معاملے کی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی