i پاکستان

کرپشن، ناقابلیت اور نااہلی پر زیرو ٹالرنس ہے، وزیر اعظمتازترین

June 04, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، ناقابلیت اور نا اہلی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنا ناسور کو دورکرنیکی جانب ایک قدم ہے، یہ ناسور ہمارے نظام کو اندر سے کینسرکی طرح کھارہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایک زیادہ ایماندار اور مثر بیوروکریسی کی تشکیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں، ایسی بیورو کریسی جو اعلی معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی