i پاکستان

کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی،مشعال ملکتازترین

August 20, 2026

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی۔بھارت میں امریکی سفیر کے متنازع بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوگا، کشمیر کی متنازع حیثیت یکطرفہ دعوئوں سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی، سیاسی بیانات تاریخ اور بین الاقوامی قانون تبدیل نہیں کر سکتے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ طاقت نہیں، کشمیری عوام کی خواہشات کریں گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی قانونی بنیاد ہیں، کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی