i پاکستان

کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکر کا شاندار مظاہرہتازترین

May 26, 2025

کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکرکا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت کے نعرے بھی گونجتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی