i پاکستان

کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا،راناثنااللہتازترین

June 02, 2025

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا، پی ٹی آئی والے تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں،کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی