i پاکستان

کسی سیاسی جماعت کی ریلی یا جلسے میں ہتھیار ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائیگا،ڈی آئی جی ویسٹتازترین

January 29, 2024

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے کہا ہیکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ریلی یا جلسے میں ہتھیار ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر کسی بھی ریلی یا جلسے میں ہتھیار دیکھا گیا تو مثر ایکشن لیں گے، کسی بھی سیاسی جماعت کو اسلحے کی نمائش یا اسیلے کر چلنے کی اجازت نہیں، جو قانونی ایکشن بنتا ہے وہ ہوگا، ریاست کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں، جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردارتک پہنچائیں گے، کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع صحافی نے ڈگی آئی جی ویسٹ سے سوال کیا کہ کیا ڈاکٹر عاصم کو مقدمے میں نامزد کریں گے؟ اس پر عاصم قائم خانی نے کہا کہ ہم معاملے کی انکوائری کررہے ہیں، میرٹ گپر مقدمہ درج کریں گے، فائرنگ تو ہوئی ہے مگر کس طرف سے ہوئی ہے، ہر پہلو کا جائزہ لیں گے، اس پہلو کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا کسی ریلی کو دوسرے کے دفتر کے سامنے سے گزرنا چاہیے تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ یہ نامناسب عمل ہے کہ کسی بھی سیاسی مخالف کے سامنے سے اپنی ریلی کو گزارا جائے اور کسی بھی سیاسی جماعت کا عسکری ونگ نہیں ہونا چاہیے، اگر کوئی دوبارہ اٹھنے کی کوشش کرے گا تو اسے ایکشن یاد ہونا چاہیے، سب اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے کراچی میں امن ممکن ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی