i پاکستان

کسٹمز اور امپورٹرز میں تنازعات، 10 ہزار کنٹینرز پھنس گئےتازترین

January 31, 2024

کسٹمز اور امپورٹرز کے درمیان تنازعات کی وجہ سے10ہزار کنٹینرز پورٹس پر پھنس گئے ۔ آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم صدیقی نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ تمام شپنگ کمپنیاں مقررہ اور طے شدہ ٹیرف کے مطابق چارجز وصول کرتی ہیں، افغانستان کی 100فیصد امپورٹ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط سے افغانستان کی امپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے، اگر 10سے 20 فیصد اسمگلنگ ہے تو 100فیصد کو سزا دینا کسی طرح بھی انصاف نہیں ہے ۔ عاصم صدیقی نے نے کہا کہ شپنگ کمپنیاں ڈسکانٹ بھی دیتی ہیں لیکن اس کا فائدہ امپورٹرز کو نہیں پہنچتا کیونکہ کسٹمز ایجنٹس اور دیگر مڈل مین یہ رقم اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 23 سال سے کسٹمز شپنگ کمپنیوں کیکنٹینرز کا آکشن کر تا ہے لیکن آج تک کسی کمپنی کو ایک روپیہ تک نہیں ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی