کوٹ رادھا کشن میں مدرسے میں زیر تعلیم لڑکا جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی درج کرائی گئی ایف آئی آر میں والد کی جانب سے نامعلوم شخص پر بیٹے کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بچے کے والد نے کہا کہ مدرسہ کیمہتمم نے فون کرکے ریحان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور مدرسے پہنچا توبیٹا بے ہوش تھا۔ایف آئی آر میں بچے نے کہا کہ جب اسے اسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی