i پاکستان

قصور، کوچ اور منی ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 6 شدید زخمیتازترین

May 07, 2026

قصور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق قصور کے علاقہ کیلو سٹاپ ڈی او روڈ پر ملتان سے قصور آنے والی مسافر کوچ منی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو امدادی ٹیموں کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ورثا کے سپرد کردیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی