i پاکستان

قصور، نجی اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی ،ہسپتال سیل،2 افراد گرفتارتازترین

June 22, 2026

پنجاب کے ضلع قصور کے ایک نجی اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قصور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پولیس کے ہمراہ نجی اسپتال میں کارروائی کی گئی جس میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی۔ نجی اسپتال کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اس کے علاوہ نجی اسپتال سے ایک گردہ اور غیرقانونی پیوندی کاری کیلئے لائی گئی مریضہ بھی بازیاب کرائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی