i پاکستان

قصور،بارش کے پانی میں ساتویں کلاس کا طالب علم ڈوب کر جاں بحقتازترین

July 22, 2023

قصور کے نواحی گاوں صاحبنی والا میں بارش کے پانی میں ساتویں کلاس کا طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ حسنین گھر سے بارش میں نہانے کے لئے نکلا تو تالاب نما گڑھے میں گر کر ڈوب گیا، بھٹہ خشت کے مالک نے مٹی کی کھدائی کرکے گڑھے کھود رکھے تھے جس میں بارش کا پانی جمع ہوا گیا تھا۔ واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ، حالات کشیدہ ہونے پر تھانہ کھڈیاں خاص کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ 13 سالہ بچے کے ورثا نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی