i پاکستان

قصور،تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ماں بیٹا جاں بحقتازترین

December 04, 2023

قصور میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ نجمہ بی بی اور 25 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی