i پاکستان

قصور،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحقتازترین

December 16, 2023

قصور میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے دیپالپور روڈ کوٹ سردار کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت سمیع اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی