i پاکستان

لاالہ الاللہ کی صدائوں کیساتھ وطن پر قربانی کا عہد، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ پاکستان جاریتازترین

June 26, 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے لاالہ الاللہ کی صدائوں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاعی عزم پر مبنی خصوصی ملی نغمہ پاکستان جار ی کیا ہے ، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔ نغمے کا مرکزی مصرع لا الہ الاللہ ہر دم اٹھتی آواز ہے پاکستان سیقوم کی روحانی وابستگی اور نظریاتی پہچان کا مظہر ہے۔آئی ایس پی آر کے اس نغمے میں ملک کے تمام صوبوں اور قومیتوں،پشتون، سندھی، بلوچ، پنجابی، گلگتی اور کشمیری کو ایک پرچم تلے متحد دکھایا گیا ہے، جو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے۔ نغمے میں بہادری، جرات اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی لازوال کہانی بیان کی گئی ہے۔ملی نغمے میں یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اگر وطن پر آنچ آئی تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔ پاکستان کے نام سے جاری یہ نغمہ ملکی دفاع، نظریاتی سرحدوں اور قومی وحدت کے عزم کی بھرپور ترجمانی ہے، جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی