i پاکستان

لاڑکانہ، دیرینہ دشمنی، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان قتلتازترین

September 15, 2026

لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش بھٹو کے قریب مسلح افراد نے زرعی زمین پر کام کرنے والے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سعید اور حاکم علی کڑیو کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ خروس اور کڑیو برادری کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نوڈیرو ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی