i پاکستان

لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث 6 ملزمان گرفتارتازترین

May 18, 2024

خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سرکاری ادویات فروخت کرنے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ادویات کے فروخت میں ملوث لیڈی ریڈنگ اسپتال کے تین ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے، ملزمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات فروخت کرتے تھے۔ حکام کا مزید بتانا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کے مختلف نجی اسپتالوں میں چھاپے مارے گئے، اس دروان 2 میڈکل اسٹور کے گودام سے بھاری مقدار میں سرکاری دوائیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی