i پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ، اسد عمر بری، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا گیاتازترین

February 26, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا،تینوں سابق پی ٹی آئی رہنماوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بری کیا ہے،علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اسد عمر پیش نہیں ہوئے۔اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ لوہی بیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی