i پاکستان

لاہور، 14 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتارتازترین

April 29, 2026

لاہور میں لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں اوباش ملزمان گرفتار کرلئے ۔ملزمان نے زبردستی کواٹر میں آئے لڑکے کے ساتھ باری باری بدفعلی کی، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کی فرار ہونے کی ناکام کوشش بنادی، ملزمان محمد شاہ اور انعام کو کے پی کے کے راستے سے ہی گرفتار کر لیا گیاایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ بروقت کاروائی اور اوباش ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی، بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی