i پاکستان

لاہور، اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل،مقدمہ درجتازترین

August 04, 2026

لاہور میں اے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے تھانے کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی میں تاخیر اور افسران کو لاعلم رکھنے پر ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل کر دیا۔ایس ایچ او غازی آباد شہریار کو معطل کرکے علی زیب دستگیر کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئی اور 5 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت 78 اہلکاروں کو معطل کیا جبکہ فرنٹ ڈیسک عملہ، محرر اور ڈرائیورز بھی معطل کئے گئے۔تھانہ غازی آباد میں ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کی معطلی کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل انوسٹی گیشن کے اے ایس آئی عمران نے ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی جس پر پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی