i پاکستان

لاہور، علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 30مئی تک توسیعتازترین

May 17, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔پانچ اکتوبر ، جلا ئوگھیرا ئوکے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔علیمہ اور عظمی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی